پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس صرف دن نہیں،یہ تاریخ کی روشنی اور مستقبل کی امید ہے:ناصر شاہ
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس پر پیغام
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بینظیر بھٹو،صدر آصف علی زرداری اور چیٸرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ جماعت صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی گئی جدوجہد ہے۔قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست کو وقار، ہمت اور سچائی کے نئے معنی دیے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو کی جذبات، اندازِ خطاب اور عوام سے محبت آج بھی سیاسی تاریخ میں زندہ ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73 کا متفقہ آٸین دیا۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بی بی شہید نے نہ صرف جمہوریت بلکہ ہر پاکستانی عورت کے لیے بہادری کی نئی مثال قائم کی۔شہید بی بی نے ملک کو میزاٸل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔بلاول بھٹو زرداری وہ روشن چراغ ہیں جو شہیدوں کے مشن کو نئی نسل تک پہنچا رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا وژن، سچائی اور عوامی درد انہیں پاکستان کے مستقبل کا سب سے مضبوط لیڈر ثابت کر رہا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاسی مہارت نے مشکل وقت میں پاکستان کو ٹکڑے ہونے سے بچایا پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔پیپلز پارٹی کے نظریے نے ہمیشہ سکھایا کہ سیاست کا اصل نام خدمت، قربانی اور عوام کے لیے کھڑے ہونا ہے۔یومِ تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ جماعت شہیدوں کے لہو، شہیدوں کی سوچ اور عوام کی محبت سے بنی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نظریات آج بھی ہر کارکن کو حوصلہ، جذبہ اور سمت دیتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے اندر شہید بھٹو کی جرأت اور بے نظیر بھٹو کی فراست ایک ساتھ جھلکتی ہے
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کی آواز بن کر دکھایا—یہی اس جماعت کی اصل طاقت ہے۔سندھ حکومت کی عوامی خدمت اس مشن کا حصہ ہے جو بھٹو خاندان نے اس ملک کے لیے شروع کیا تھا۔بے نظیر بھٹو شہید کے لہجے کی نرمی اور دل کی طاقت آج بھی لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی وفاداری، قربانی اور محبت دنیا کی کسی جماعت میں نظر نہیں آتی۔آصف علی زرداری کی سیاسی بردباری نے ہمیشہ تحمل، تحمل اور مفاہمت سے پاکستان کے مستقبل کو بچایا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وہ نوجوان لیڈر ہیں جو نہ تھکتے ہیں، نہ جھکتے ہیں اور نہ راستہ چھوڑتے ہیں۔ہم شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط عزم رکھتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس صرف دن نہیں، یہ تاریخ کی روشنی اور مستقبل کی امید ہے۔
