چیئرمین جناح ٹاؤن کا تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

چیئرمین جناح ٹاؤن کا تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کے زیر صدارت محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقوں میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات، واگزار شدہ مقامات کی نگرانی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں

 

کی جائیں گی اور عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔انسداد تجاوزات کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور مستقل بنیادوں پر کیا جائے گا۔

چیئرمین رضوان عبد السمیع نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کارروائی کے بعد واگزار ہونے والی جگہوں کی باقاعدہ نگرانی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ دوبارہ تجاوزات نہ ہوسکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود تجاوزات کیخلاف آپریشن کی براہِ راست نگرانی کریں گے اور تماممتعلقہ افسران سے جواب طلبی بھی کی جائے گی۔

ٹاؤن چیئرمین نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں جناح ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔

اجلاس میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اسمعیل بلوچ اور رکن حافظ اسامہ احمد اور چیئرمین کوآرڈینیٹرز بھی موجود ہیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں