چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ، آٹھوں یوسیوں میں یکساں ترقیاتی سرگرمیاں جاری

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ، آٹھوں یوسیوں میں یکساں ترقیاتی سرگرمیاں جاری

کراچی: گلبرگ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین نے بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن کی تمام آٹھ یوسیوں میں بیک وقت پیور بلاک کی تنصیب اور سڑکوں کی استرکاری کا کام بھرپور رفتار سے جاری ہے، تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

چیئرمین نصرت اللہ نے یوسی 6 بنگوریا گوٹھ اور انارکلی سوسائٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یوسی چیئرمین خواجہ قمر کے ہمراہ جاری پیور بلاک کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو کم سے کم پریشانی ہو اور کاموں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر مزید بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہر یوسی میں یکساں معیار اور رفتار برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پیور بلاک، سڑکوں کی استرکاری، نکاسی آب کی بہتری اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

چیئرمین نصرت اللہ نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹاؤن کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور جہاں بھی شہریوں کو کسی مسئلے کا سامنا ہے، اسے فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کے لیے ہیں اور ان کی تکمیل سے علاقے کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔اس موقع پر النور سوسائٹی کے لوگوں نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ہونے والے کاموں کو خوش آئندہ قرار دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں