بچیوں اور خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا: شاہینہ شیر علی
صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے ٹنڈوالہیار میں نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔
شاہینہ شیر علی کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کی ہدایت پر محکمہ ترقئ نسواں سندھ کے حکام نے بچی کے والدین سے ملاقات کی
والدین کے مطابق میڈیکل رپورٹس کے باوجود ملزم کے خلاف کیس کو دبا دیا گیا تھا
متاثرہ بچی کے والدین مقدمے کے اندراج اور فوری انصاف کے منتظر تھے
والدین کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے سے متعلق کسی ادارے نے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا تھا، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کی ہدایت پر مقدمہ کے اندراج اور ملزم کو جیل بھیجے جانے پر انکے مشکور ہیں۔
شاہینہ شیر علی کی متاثرہ بچی کے والدین کو ہر ممکن انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
شاہینہ شیر علی نے کہا کہ بچیوں اور خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
