گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 57 لاکھ 57ہزار 997 روپے وصول
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 57 لاکھ 57ہزار 997 روپے وصول
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی روڈ چیکنگ مہم جاری
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے 27اکتوبر سے اب تک کی روڈ چیکنگ مہم کی تفصیلات جاری کردیں
تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران صوبے بھر میں اب تک 26716 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔جرمانے سمیت موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 57 لاکھ 57ہزار 997 روپے وصول کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق کراچی ڈویژن میں 9146 گاڑیاں چیک جبکہ 55 لاکھ 59ہزار 183 روپے ایم وی آر ٹیکس وصول کیا گیا۔حیدرآباد ڈویژن میں 6289 گاڑیاں چیک، جرمانے سمیت 29 لاکھ 32ہزار 398 روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
جاری تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن میں 1999 گاڑیاں چیک، جرمانے سمیت 5 لاکھ 65ہزار 280 روپے ۔لاڑکانہ ڈویژن میں 2836 گاڑیاں چیک، جرمانے سمیت 25لاکھ 19ہزار 763 روپے۔میرپورخاص ڈویژن میں 3526 گاڑیاں چیک، جرمانے سمیت 15 لاکھ 51ہزار 375 روپے اور شہید بینظیرآباد میں 2923 گاڑیاں چیک، جرمانے سمیت 26لاکھ 29ہزار 998 روپے ٹیکس وصول کیا گیا
