نیو کراچی ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کردیا

نیو کراچی ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کردیا

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے Sector 5-G میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، مختلف یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز، ٹاؤن افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ "Sector 5-G کی یہ مرکزی سڑک کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھی، جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ عوام کے لیے شدید تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سڑک کی نئے سرے سے تعمیر کا فیصلہ کیا ہے اور انشائاللہ یہ منصوبہ جلد مکمل کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ Sector 5-G میں داخلے کے لیے بن قاسم اسٹیڈیم کی طرف سے آنے والا مرکزی راستہ بھی شدید خرابی کا شکار ہے۔ یہ دونوں ٹریک موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی چلانے والوں کے لیے مسلسل مسئلہ بنے ہوئے ہیں، مگر اب ان دونوں شاہراہوں کو بھی مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔

اس سے Secto 5-G میں آمد و رفت کہیں زیادہ آسان ہو جائے گی۔چیئرمین محمد یوسف نے اپنے دو سالہ دورِ انتظامیہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ:نیو کراچی ٹاؤن واحد ٹاؤن ہے جس کے پاس اپنا واٹر پارک موجود ہے، جو 25 ٹاؤنز میں کسی اور کے پاس نہیں۔ 24 پارکوں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 12 مزید پارک تعمیر کے مراحل میں ہیں۔600 گلیوں میں پیور بلاکس بچھانے کا کام جاری ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد گلیاں مکمل ہو چکی ہیں۔مجموعی طور پر 26 لاکھ اسکوائر فٹ پیور بلاکس کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 سال میں نیو کراچی ٹاؤن میں اس سطح کے ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے۔ پہلی بار یہ ٹاؤن بڑے پیمانے پر حقیقی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اب نیو کراچی واقعی تبدیل ہو رہا ہے۔چیئرمین نے عوامی مسائل کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ Sector 5-G کے رہائشی 16، 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا کہ کنڈا مافیا کا خاتمہ کیا جائے اور علاقے میں لوڈشیڈنگ کو کم کیا جائے۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ "نہ پانی کی فراہمی درست ہے، نہ سیوریج کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔ واٹر بورڈ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے علاقہ مکینوں نے سڑک کے تعمیراتی منصوبے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف کی کاوشوں کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں