کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی
کراچی: ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے 36 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کے تھری پمپ ہاؤس کی مکمل بجلی بحال کی،کراچی: کے الیکٹرک نے آج صبح 8 بج کر 35 منٹ پر کی بجلی بحال کی۔۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد شہر بھر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ 13 نومبر بروز جمعرات کو تھری پمپ ہاؤس کی بجلی کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوئی تھی۔کیبل فالٹ کے باعث دو پمپس بند ہونے سے شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
