تعلیم اور صحت کے ساتھ سڑکوں کی بحالی کو ترجیح دی جارہی ہے:نصرت اللہ

تعلیم اور صحت کے ساتھ سڑکوں کی بحالی کو ترجیح دی جارہی ہے۔نصرت اللہ

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ٹاؤن انتظامیہ شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کی قیادت میں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی بحالی کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے، جس سے شہری آمد و رفت میں آسانی، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور علاقے کی مجموعی ترقی متوقع ہے۔

واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور درستگی کے بعد گلبرگ ٹاؤن کے 22 بلاکوں میں پیور بلاک اور استرکاری کے ذریعے سڑکوں کے تعمیراتی کام جاری ہیں اس منصوبے کے تحت درج ذیل سڑکوں پر کام کیا جا رہا ہےنعمت اللہ خان روڈ سے عزیز آباد مین روڈ (کمپری ہنسو اسکول، بلاک 8 سے کراچی اکیڈمی، بلاک 2)،دستگیر مین روڈ (کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزسے بھائی جان چوک)،صُفا مسجد روڈ، عزیز آباد،واٹر پمپ آٹو پارٹس مارکیٹ روڈ،کیفے پیالہ سے ڈاؤن ٹاؤن پیزا روڈ، بلاک 12،ایچ۔بی۔ ملک اسکول، بلاک 14 سیشارعِ پاکستان،صغیر سینٹر روڈ، بلاک 16،منصورہ گراؤنڈ کے گرد موجود سڑک، بلاک 16 ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں اگلے تین ماہ کے دوران تقریباً 50,000 مربع فٹ پیور اور 30,000 مربع فٹ اسفالٹ کا کام مکمل کیا جائے گا، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف گلبرگ ٹاؤن کی رہائشی بلکہ اطراف کے علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہوں گے اور لوگوں کو آنے جانے میں بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ترقیاتی اقدامات نہ صرف رہائشیوں اور کاروباری حضرات کے لیے بہتر انفراسٹرکچر فراہم کریں گے بلکہ گلبرگ ٹاؤن کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں