چئیرمین کورنگی ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر سرکاری و نجی اسکولوں میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

چئیرمین کورنگی ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر سرکاری و نجی اسکولوں میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

چئیر مین کورنگی محمد نعیم شیخ اورمیونسپل کمشنر کورنگی غلام سرور راہوپوٹو کی خصوصی ہدایت پر کورنگی کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں میں ڈینگی، چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد بچوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا اور تعلیمی اداروں میں صحت مند ماحول قائم رکھنا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ حالیہ موسم میں ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ضروری ہے کہ نہ صرف رہائشی علاقوں بلکہ اسکولوں، اسپتالوں، پارکوں اور عوامی مقامات پر بھی باقاعدگی سے اسپرے مہم جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن انتظامیہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور کسی بھی اسکول یا علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

میونسپل کمشنر غلام سرور راہوپوٹو نے بتایا کہ محکمہ انسداد وبائی امراض کی ٹیمیں صبح و شام مختلف اسکولوں میں اسپرے کر رہی ہیں تاکہ طلباء و طالبات کو مچھروں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عوام بھی اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

کورنگی ٹاؤن انتظامیہ نے عزم کا اظہار کیا کہ صفائی ستھرائی، اسپرے مہم اور عوامی آگاہی کے سلسلے کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے گا تاکہ کورنگی کو صاف، صحت مند اور محفوظ علاقہ بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں