سندھ میں معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات اور جدید اقدامات کیے جائیں گے: مخدوم محبوب الزمان

سندھ میں معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات اور جدید اقدامات کیے جائیں گے: مخدوم محبوب الزمان

کراچی: صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی صدارت میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی اہم میٹینگ منعقد ہوئی۔جس میں فوڈ پراڈکٹ ریجسٹریشن اینڈ لیبلنگ وِنگ (FPRL) کی کارکردگی اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اجلاس کے آغاز میں آغا ذوالفقار حسین (ڈائریکٹر FPRL) نے وِنگ کے تعارف پراڈکٹ ریجسٹریشن کے طریقہ کار، لیبل اپروول، سیمپلنگ، اور جنوری 2024 سے نومبر 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی

اس موقع پر ڈیپٹی ڈائریکٹر لائسنس وِنگ، عمران خان لاشاری نے لائسنسنگ کے معاملات پر بریفنگ دی اور SBOSS پورٹل کے حوالے سے بتایا کہ اب لائسنس کے تمام مراحل آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے  کہاں کہ پراڈکٹ ریجسٹریشن کے مینول نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں فیلڈ ٹیموں کو مضبوط بنانے اور لیبارٹری آلات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کرنا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ سندھ میں محفوظ اور معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات اور جدید اقدامات کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں