سابق ایم پی اے حاجی علی مراد راجڑ انتقال کرگئے
کراچی: سروری جماعت کی معزز شخصیت اور سابق ایم پی اے حاجی علی مراد راجڑ کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
حاجی علی مراد راجڑ کچھ عرصہ قبل جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جو کہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
حاجی علی مراد راجڑ 2008 کے عام انتخابات میں پی ایس 51 پتھورو سامارو سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
