راولپنڈی میں سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن اور سی آئی پی لاؤنج کا شاندار افتتاح

راولپنڈی میں سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن اور سی آئی پی لاؤنج کا شاندار افتتاح

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں جدید ’’سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن‘‘ کا افتتاح کر دیا۔

ایف-بلواو کے تعاون سے جدید ’’سیف اینڈ اسمارٹ اسٹیشن سسٹم‘‘ میں 180 کیمروں پر مشتمل فول پروف نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پہلا اسٹیشن بن گیا ہے جو جدید حفاظتی مانیٹرنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے نے سی آئی پی لاؤنج اور نیا ویٹنگ ایریا بھی باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔

نئے لاؤنجز میں ریفریشمنٹ، چائے، اور فیملیز کے لیے علیحدہ ویٹنگ ایریاز کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ مسافروں کو پُرسکون ماحول مل سکے۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نےکہا کہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔” فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ کراچی کینٹ اسٹیشن کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن میں لاہور سے بھی زیادہ جدید سی آئی پی لاؤنج اور ویٹنگ ایریاز تیار کیے جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں