کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نےسٹی ایریا 124 کے صدر ڈاکٹر طاہر خان ، چئیر مین یوسی 2 قاری اسرار کے ہمراہ یو سی 2 میں الطاف ٹاون میں سیوریج لائن بچھاۓ جانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پرچئیر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا امتیاز وتفریق عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہے ،جو اہلیان کورنگی کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہے
کورنگی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ چار سال میں کورنگی ٹاون کے بلدیاتی مسائل حل کر کے کورنگی ٹاون کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کریں گے کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں ، سیوریج ،پانی، صحت،کھیلوں کی سرگرمیوں اور تعلیم پر نگاہ مرکوز کیے ہوۓ ہیں اور بہت جلد تمام نظام بہتر کریں گے
انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکدار کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کے انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت و لا پرواہی نہ برتی جاۓ اور کام معیاری ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں ، سیوریج اور پانی کا نظام جلد بہتر کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے جس سے کورنگی ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولت میسر آۓ گی اور مسائل سے نجات ملے گی چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کو اہل علاقہ کی جانب سے ترقیاتی کام کروانے پر زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا۔
