دشمن کو ایسا جواب ملا جسےوہ بھول نہیں سکے گا: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ پہنچے پر قائم مقام گورنراور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق میں عظیم کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتاہوں۔بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔دشمن کو ایسا جواب ملا جسےوہ بھول نہیں سکے گا۔کشیدہ صورتحال کے دوران پروی قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عسکری قیادت نے جنگ میں کامیابی کے ذریعے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ہم نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔اس کامیابی سے دشمن قوتیں خائف ہوگئی ہیں۔پاکستان کی کامیابی سے دوستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں مزید کہا کہ بلوچستان کے عمائدین نے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔بلوچستان کے ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھائی باہمی معاملات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔ دہشت گرد اغیار کے ایجنٹ ہیں۔دہشت گرد عناصر ترقی کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔2010 میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا، اس وقت کی سیاسی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے،معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈجیٹ تک آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم قوموں میں اپنا نام شامل کرنے کیلئے سخت محنت شرط ہے۔حکومت نے ہر محاذ پر عظیم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ رہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت نے اسمبلنگ پر قابوپاکر معیشت کو استحکام دیا ہے۔اس خطہ ارض کو دنیا کے لیے مثال بنائیں گے۔حکومت نے بجلی چوری کا خاتمہ کیا،جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالاجی کا اجراکررہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں