لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی،زرعی یٹوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے نام اٹک کے محمد نوازکانکلا.
مریم نوازشریف نے پنجاب کے ضلع ناروال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ چیک کی، قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے.
عام کاشت کار کو سولر ٹیوب ویل سےاوسط روزانہ دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ سے زیادہ بچت ہوگی،حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5لاکھ سبسڈی دے گی.15کلوواٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7 لاکھ اور20کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی.
قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے.
پنجاب میں چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5لاکھ30ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا
3لاکھ85ہزار کاشتکار چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے.87فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل اور13فیصد بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے.
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا.
مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا۔زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے فصل کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور کاشتکار خوشحال ہوگا۔ کسان کارڈ،ایگریکلچرمیکائزیشن،ایگری انٹرن شپ سمیت ہر پراجیکٹ کاشتکار کیلئے آسانیاں اوربہتری لارہاہے۔
