اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور دونوں ممالک کو آہنی بھائی کہا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑؤں سے اونچی ہے اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے بلکل ایسے ہی ہے اگر آپ کو یہ سب دیکھنا ہے تو چین جاکر دیکھیں۔
چین کے نئے قمری سال کی تقریب سے خطا میں عطا تارڑ نے کہا چین میں جا کے آپ اپنایت محسوس کرینگے،پاک چین دوستی ہمیں وراثت میں ملی ہے انشاء اللہ ہمیں پہلے سے بھی مضبوط نئی نسل کو منتقل کرنی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی دنیا میں کہیں پر بھی مثال نہیں ملتی،یہ دوستی آنے جانے والے وقتوں کی محتاج نہیں ہے۔ چین میں نئی سال کے آغاز کے ساتھ بہار فیسٹول کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
