امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی:وزیرداخلہ

ہیوسٹن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دورہ  امریکا کے دوران  چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کرکے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپگینڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں شامل نہیں ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے  ہیوسٹن، امریکا میں میڈیا سے اہم گفتگو   کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ  نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی،  اس کو پراپیگنڈہ کرکے غلط رنگ دیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ  ایسے پراپیگنڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں  گیا، میرے دورے کا  مقصد   امریکا کے  سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک  مؤثر پلان بنانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  دہشتگردی صرف پاکستان کی  لڑائی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا کے ایوانِ نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں