ٹاؤن چیئرمین مومن آباد نے ندی نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر کرنےکی ہدایت کردی

کراچی: ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی  و یوسی چیئر مین یوسی6 مومن آباد ٹاؤن صلاح الدین یوسف زئی نے کہا ہیکہ یونین کمیٹی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے ہلکی و بھاری مشینر ی اور دستیاب افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن ٹاؤن کونسل مومن آباد ٹاؤن و یوسی وائس چیئرمین مختیار شاہ رکن ٹاون کونسل ٹاون لیبر  کونسلر عقیل، یوسی کونسلر واجد علی خان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینٹیشن آفتاب عالم کو یونین کمیٹی میں موجود سیوریج کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا

اس موقع انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کمیٹی میں رہائش پزیر عوام کی پریشانی میری پریشانی ہے عوام نے ہمیں اپنے مسائل حل کرنے کیلئے ہی منتخب کیا اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر انکے مسائل حل کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرسکیں

انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین کمیٹی میں موجود تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے و ملبے کی فوری منتقل کرنے کے بعد نالوں کو کورڈ اور ان تمام مقامات پر چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے

موقع پر موجود ڈائریکٹر سینٹیشن ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر  ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مومن آباد ٹاؤن میں موجود ندی نالوں کی صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے گا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں