کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ھدایت پر صفائی مہم اور جنگل کٹنگ کا آغاز کردیا گیا میونسپل کمشنر احمد یار ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) حاجی شریف شیخ،ڈائر یکٹر ٹیکسزہمایون عمران خان،ڈاٹریکٹر پارکس محمد افضل لغاری،ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر کے ہمراہ نیشنل ہائی وے گڈاپ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے کاموں کا دورہ کیا
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری وقت کے ساتھ کرتے رہتے ہیں محکمہ سینیٹیشن اپنی ذمے داری کو احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے میری ٹیم کے ذریعے متعلقہ علاقوں سے رپورٹ طلب کی ان کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے کچرا سیوریج لائنوں برساتی نالوں میں جاکر بہاؤ میں رکاوٹ ڈالتا ہے جس کے سبب لائینیں بلاک ہو جاتی اور صفائی سے منسلک مسائل درپیش آتے ہیں
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ہم یہاں اپنا کام رہے ہیں اور آئندہ بھی کرینگے گڈاپ ٹاؤن کی عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے اور کچرا ادارے کے مقرر کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں تا کہ اس کوصحیح انداز میں اٹھا یا جا سکے ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد ا فضل لغاری اپنے عملے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے کاموں میں شانہ بشانہ دن رات کوشاں ہیں اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض بلوچ، واٹر سپلائی انچارج اسلم بروہی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان، اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ، انچارچ سینیٹیشن شانی پرویز، بھی موجود تھے۔
