پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد جانے والے راستے سیل،انٹرنیٹ متاثر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد جانے والے اہم راستے سیل کردیے گئے۔

اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات کردی گئی، مختلف مقامات سے کنٹینرز لگا کر راستوں کو  بند کردیا گیا۔

ڈی چوک میں رکھے گئے کنٹینرز پر بھی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس، ایف سی، پنجاب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈی چوک پر تعینات کردی گئی۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش

وزارت داخلہ نے  انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں