میں اقتدار میں رہ سکتی تھی اگر میں جزیرے پر خودمختیاری چھوڑدیتی
وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہونے والی سابقہ بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے امریکہ پر حکومت کرانے کا الزام عائد کردیا ہے۔
بنگلادیش میں طلبہ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا جو کہ پر تشدد احتجاج میں تبدیل ہوگیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
5اگست کو شیخ حسینہ واجد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں تھیں
اقتدار سے نکالے جانے کے بعد پہلی بار شیخ حسینہ واجد نے بیان دیا اور کہا کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی
بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد نے قریبی ساتھیوں کو پیغام میں دعویٰ کیا کہ امریکا خلیج بنگال پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور سینٹ مارٹن کے جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا تھا۔
حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ مستعفی اس لیے ہوئیں کو طلبہ اور عوام کی مزید لاشیں نہ گریں
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ میں اقتدار میں رہ سکتی تھی اگر میں جزیرے پر خودمختیاری چھوڑدیتی اور امریکا کو خلیج بنگال پر غلبہ حاصل کرنے دیتی۔
