آسٹریلیا کے پادری نے اسلام قبول کرلیا اور نام عبدالرحمان رکھا گیا
اسلام قبول کرنے والے 45 سالہ پادری کا آسٹریلوی آرتھوڈوکس پادری گولڈ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ ایک بار وہ آسٹریلوی ریاست پرتھ میں ایک فیملی سے ملنے گئے ہوئے تھے جہاں وہ ایک مقامی مسجد کی جانب متوجہ ہوئے اور وہ جاکر ایک امام سے بھی ملے جنہون نے انہیں قرآن پڑھنے کیلئے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برسوں سے میری کتابوں کی الماری میں قرآن رکھا ہوا ہے لیکن اسے بمشکل ہی چھوا ہوگا لیکن اس بار میں نے خدا سے کہا کہ جوبھی حقیقت ہے مجھے دکھادے، اسلام سچا ہے یا جھوٹا، عیسائیت درست ہے یا غلط مجھ پر واضح کردیں۔
پادری نے کہا کہ میں قرآن پڑھا اور مجھے معلوم ہوا کے یہی سچا دین ہے، اس کے بعد میں نے جمعے کی نماز کے بعد امام کے پاس جاکر اللہ کے واحد ہونے اور نبی ﷺ کے آخری ہونے کی گواہی دی اور جمعہ پڑھنے آئے مسلمان بھائیوں نے مجھے مبارکباد دی۔
