حیدرآباد میں جشنِ آزادی کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد
حیدر آباد: صوبائی وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے حیدرآباد کے فوک کرافٹ ولیج میں منعقدہ جشنِ آزادی کرافٹ فیسٹیول میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے فیسٹیول میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور سندھ کی روایتی دستکاریوں، ثقافتی مصنوعات اور فنونِ لطیفہ کا جائزہ لیا۔
فوک کرافٹ ولیج میں منعقدہ فیسٹیول میں مختلف روایتی دستکاریوں، ثقافتی مصنوعات اور فنون سے متعلق اسٹالز سجائے گئے جہاں عوام کی جانب سے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
