9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس خیریت سے اختتام پذیر ہو گیا

9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس خیریت سے اختتام پذیر ہو گیا

کراچی : مرکزی جلوس کے لئے ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

نشتر پارک میں مجلس کے بعد مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر روانہ ہوا۔جلوس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے ساڑھے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ساؤتھ کے ھمراہ جلوس کے روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔مرکزی جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی گئی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں