میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، کلیکشن پوائنٹس کا جائز لیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، کلیکشن پوائنٹس کا جائز لیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بلدیہ ٹاؤن میں قائم سالڈ ویسٹ کلیکشن کیمپ پہنچے۔

سالڈ ویسٹ حکام کی جانب سے میئر کراچی کو آلائشوں کی کلیکشن اور جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی۔

میئر کراچی نے راستوں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

میئر کراچی کا کہناتھا کہ چند مقامات سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، تاہم ہماری ٹیمیں مسلسل گراؤنڈ پر موجود ہیں اور مسائل کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ٹیمیں بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران شہر کا ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

میئر کراچی نے آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایم پی اے آصف موسیٰ، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ کریم آسکانی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں