خاندانی منصوبہ بندی سے ماں اور بچے کی صحت بہتر اور پیدائش میں مناسب وقفہ ممکن ہے: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یومِ مانع حمل پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ مانع حمل تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرتا ہے،خاندانی منصوبہ بندی سے ماں اور بچے کی صحت بہتر اور پیدائش میں مناسب وقفہ ممکن ہے۔مانع حمل طریقوں سے آگاہی غیر منصوبہ بند حمل اور متعلقہ صحت کے خطرات کم کرسکتی ہے۔سندھ حکومت خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ بہبودِ آبادی ایف پی 2030 کے اہداف کے تحت مانع حمل خدمات بہتر بنارہا ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی بنیادی خدمات گھر گھر پہنچائی جارہی ہیں۔پی پی ایچ آئی سندھ کے مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔آبادی میں بے قابو اضافہ سندھ کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔محفوظ تولیدی صحت کیلئے مستند معلومات اور معیاری طبی مشاورت تک رسائی ضروری ہے۔عوام خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مستند معلومات حاصل کریں اور ماہرین صحت سے مشاورت کریں۔
