کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک
کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان کانگو فوج کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں ہلاک افراد میں سربراہ فوجی عدالت اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوا تاہم اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔
