پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے: عطا تارڑ

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے ان کی کوئی تیاری نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر حملے کیے مگر تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظور نظر رہی ہے۔تحریک انصاف دہشت گردوں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں رہتی ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری ان کی پالیسی کا حصہ ہے، پی ٹی آئی تحریک طالبان کی بی ٹیم اور تحریک طالبان افغانستان کی سی ٹیم ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، ان کی کابینہ اور تحریک انصاف کی پوری حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان پر قابو پائے، امن و امان صوبائی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو کنٹرول کرے، صرف 2026ء میں دو ہزار 456 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں، ان حملوں میں 472 رینجرز، پولیس، فوج کے جوان شہید ہوئے، 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں