سندھ میں موٹروے پولیس کے پہلے ڈرائیونگ لائسنسنگ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا
کراچی: سندھ میں موٹروے پولیس کے پہلے ڈرائیونگ لائسنسنگ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم نائن پر واقع ڈی آئی جی آفس موٹروے پولیس ساؤتھ زون میں جدید ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید اکبر ریاض ستارہ امتیاز، نے ڈی ایل اے فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری اب جدید لائسنسنگ نظام سے مستفید ہوں گے۔موٹروے پولیس ڈی ایل اے فسیلیٹیشن سینٹر میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور بین الاقوامی معیار کی لائسنسنگ سہولت میسر ہوگی ۔ابتدائی طور پر موٹر سائیکل، کار، جیپ اور ایل ٹی وی کیٹیگری کے لائسنس بنائے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ فیسلیٹیشن سینٹر میں بینک چالان فیس جمع کروانے کیلئے کسی بھی بینکنگ ایپ، ایزی پیسہ اور جیز کیش سے کیو آر کوڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے کی سہولت موجود۔کراچی میں ڈی ایل اے فسیلیٹیشن سینٹر کا قیام شہریوں کے لیے جدید سفری سہولت کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔موٹروے پولیس کا معیاری ڈرائیونگ لائسنسنگ نظام محفوظ ڈرائیونگ اور ذمہ دارانہ ٹریفک کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور معروف مصور جمی انجینئر کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت۔
