ہم بلاامتیاز خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کر رہے ہیں: شرجیل انعام میمن

ہم بلاامتیاز خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کر رہے ہیں: شرجیل انعام میمن

میرپورخاص میں خواتین میں مفت پنک اسکوٹیز کے تقسیم کی تقریب

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اج نہایت ہی اہم دن اور خوشی کا موقع ہے، خواتین کو بااختیار بنانا شہید بی بی کے وژن کی عکاسی ہے، شہید بی بی نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکر ، فرسٹ وومیں بینک اور دیگر منصوبے شروع کیے،سندہ میں پہلے خواتین اتنی خود مختيار نہیں تھیں جتنی آج ہیں۔شہید بی بی کی شھادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے مستحق خواتین کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت کئی خواتین نے اپنے شناختی کارڈ بنوائے جس ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ آج ہماری خواتین رہنما میڈم فریال ٹالپور ، عذرا پیچوہو، نفیسہ شاہ، شازیہ مری اور دیگر خواتین جنرل نشستوں سے اسمبلی میں ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے خصوصی ہدایت دی ہیں۔خواتین کیلئے پنک ٹیکسی بھی جلد شروع کی جائینگی یہ سب خواتین کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسانوں کے لیے ہاری کارڈ اور مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔تھر کے کوئلے سمیت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سندھ سب سے آگے ہے۔مجھے معلوم نہیں کہ آج یہاں آنے والی خواتین کون ہیں، ہم بلاتفریق پنک اسکوٹیز تقسیم کر رہے ہیں۔ ہم بلاامتیاز خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج خواتین کے باپ اور بھائیوں نے اپنی خواتین کو اجازت دے رہے ہیں۔ خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کی تعداد پہلے بہت کم تھی، تاہم اب اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔میں واضح کرتا چلوں کہ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی 50 ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز فراہم کی جائیں۔اگر کسی مرد کو پنک اسکوٹی استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جو خواتین کو مفت ای وی اسکوٹیز فراہم کر رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں