پاک فوج کا مقامی طور پر تیار ”فتح-4“ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کا مقامی طور پر تیار ”فتح-4“ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و بقا کی صلاحیت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

 

صدر مملکت ، وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی پوری ٹیم کو کامیاب تربیتی فائر مظاہرے پر مبارکباد

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں