والد کی عزت کے لیے موت بھی قبول، گلاں بھارو غیرت کے نام پر قتل
سکھر میں ایک اور خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
مقتولہ گلاں بھارو جو کہ چند روز قبل تحفظ کے لئے عدالت میں پیش ہوئی تھی اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، اب اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔
گلاں بھارو نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور یقین ہے کہ مجھے قتل کیا جائے گا مگر والد نے دستار ڈالی ہے، اب والد کی عزت کی خاطر انے کے ساتھ جانے کو ترجیح دیتی ہوں۔
اس بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’باپ نے میرا بیٹا چھین لیا، باپ کی عزت کی خاطر موت بھی قبول ہے، میں اپنے والد امداد بھارو کے ساتھ جانا چاہتی ہوں‘۔
بتایا جارہا ہے کہ گلاں بھارو کو عدالت سے واپسی کے فوراً بعد غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
