فلسطین کے مفتی اعظم 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

فلسطین کے مفتی اعظم 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضاء ڈاکٹر محمود الہباش 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

مفتی اعظم اور قاضی القضا 6 مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے.

اسلام آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر نے فلسطینی مہمانوں کا استقبال کیا۔

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین نے کہا کہ پاکستان حکومت، فوج اور عوام کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی مؤقف کی حمایت پر صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے شکر گزار ہیں۔

مفتی اعظم فلسطین پاکستانی صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں