کراچی میں کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے نظام میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے:مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے نظام میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ آج جام چاکرو میں میکانائزڈ لینڈ فل سائٹ کے پہلے سیل کا افتتاح کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جام چاکرو میں میکانائزڈ لینڈ فل سائٹ کے پہلے سیل کو فعال بنایا جا رہا ہے،جام چاکرو میں میکانائزڈ لینڈ فل سائٹ کے مجموعی طور پر 5 سیل تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جام چاکرو لینڈ فل سائٹ کے پانچوں سیل دسمبر 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔کراچی میں کچرے کو بے ترتیب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے مؤثر ویسٹ مینجمنٹ نظام کی جانب پیش رفت جاری ہے۔میکانائزڈ لینڈ فل سائٹ کراچی میں کچرے کو سائنسی اور منظم انداز میں ٹھکانے لگانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
