ناتھا خان برج سے گلستانِ جوہر تک لنک روڈ کی تعمیر کے دوران ریلوے پولیس نے کام رکوا دیا
کراچی: چکور نالے پر سڑک کی استرکاری کے دوران ریلوے پولیس اور کے ایم سی سٹی وارڈنز کے درمیان جھگڑا۔
ناتھا خان برج سے گلستانِ جوہر تک لنک روڈ کی تعمیر کے دوران ریلوے پولیس نے کام رکوا دیا۔
کے ایم سی حکام کے مطابق ریلوے پولیس سٹی وارڈن سائم عمران کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ریلوے پولیس نے سٹی وارڈن سائم عمران پر تشدد کیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ناتھا خان برج سے گلستانِ جوہر تک متبادل لنک روڈ تعمیر کی جارہی ہے۔
کے ایم سی حکام کے مطابق چکور نالے کے ساتھ سڑک کی تعمیر کا کام کے ایم سی سٹی وارڈنز کی نگرانی میں جاری تھا۔ریلوے پولیس کام کرنے سے روک رہی تھی،ریلوے پولیس کا ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا، سٹی وارڈن پر تشدد کیا گیا،چکور نالے کے ساتھ تقریباً 2.4 کلومیٹر طویل متبادل سڑک کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے۔
متبادل لنک روڈ سے گلستانِ جوہر، ناتھا خان روڈ اور شاہراہِ فیصل کے درمیان آمدورفت میں سہولت متوقع ہے۔ریلوے پولیس اور کے ایم سی سٹی وارڈن کے درمیان جھگڑے کے واقعے پر ریلوے حکام کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
