میئر کراچی کا زیرِ تعمیر نتھا خان چکور نالہ روڈ کا دورہ، ایک اور انٹری پوائنٹ فراہم کرنے کا اعلان

میئر کراچی کا زیرِ تعمیر نتھا خان چکور نالہ روڈ کا دورہ، ایک اور انٹری پوائنٹ فراہم کرنے کا اعلان

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر نتھا خان چکور نالہ روڈ کا دورہ کیا۔میئر کراچی کے ہمراہ میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

میئر کراچی نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور کام جاری رکھنے کو ہدایت جاری کردیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی خوش ہو یا ناخوش، کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر ہر صورت بلا تعطل جاری رہے گا۔شہر اور شہریوں کی خدمت کرنے والے اداروں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ سرکاری امور میں مداخلت کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور ملازمین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جا چکی ہے، قانونی کارروائی ہر صورت جاری رہے گی۔

میئر کراچی کا نتھا خان روڈ کو حبیب یونیورسٹی روڈ سے منسلک کرنے کے لیے ایک اور انٹری پوائنٹ فراہم کرنے کا اعلان۔

ہم شہریوں کے سفر کو مزید آسان اور آمدورفت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ متعلقہ حکام کو واضح ڈیڈ لائن دے دی ہے، ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا نتھا خان سے پہلوان گوٹھ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی دورہ۔

میئر کراچی کی متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں