میئر کراچی کا زیرِ تعمیر ناتھا خان روڈ اور پہلوان گوٹھ روڈ کے کام کا معائنہ، ڈی جی ٹی ایس طارق مغل کی بریفنگ

میئر کراچی کا زیرِ تعمیر ناتھا خان روڈ اور پہلوان گوٹھ روڈ کے کام کا معائنہ، ڈی جی ٹی ایس طارق مغل کی بریفنگ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا زیرِ تعمیر ناتھا خان روڈ اور پہلوان گوٹھ روڈ کے کام کا معائنہ۔

میئر کراچی کے ہمراہ میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈی جی ٹی ایس طارق مغل کی جانب سے میئر کراچی کو تفصیلی بریفنگ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناتھا خان کا متبادل روڈ، دو کلومیٹر طویل ڈوئل کیریج وے کے ساتھ، جوہر کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ 78 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری کام جلد مکمل ہونے کے بعد شہر کے ٹریفک فری کوریڈور میں شاندار اضافہ ہوگا۔تنقید کرنے والوں کو سب کچھ نظر آتا ہے، صرف کراچی میں بڑے پیمانے پر جاری ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناتھا خان روڈ اور پہلوان گوٹھ روڈ کی تکمیل کے بعد شاہراہِ فیصل پر ٹریفک کے دباؤ میں بھی واضح کمی آئے گی۔ جاری کام جلد مکمل کرکے 30 اکتوبر کو ٹریفک کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں