وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت دانش اسکول اتھارٹی کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت دانش اسکول اتھارٹی کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت دانش اسکول اتھارٹی کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا

اجلاس میں دانش اسکول اتھارٹی کی تنظیم نو، افرادی قوت میں بہتری، مالی اثرات، انتظامی و حکمرانی کے نظام اور ادارہ جاتی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دانش اسکولوں کی آئندہ پانچ سے دس سال تک مالی پائیداری یقینی بنانے، اساتذہ کی تربیت، تدریسی معیار میں بہتری اور اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دانش اسکول کا بنیادی تصور مستحق اور غریب طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ دانش اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی طلبہ و اساتذہ کے مناسب تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے تاکہ تدریسی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق دانش اسکول غریب اور مستحق بچوں کو ایچی سن کالج کے معیار کی تعلیم فراہم کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ معیاری تعلیم کے ذریعے ان علاقوں کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں اور ان علاقوں کی تقدیر بدلی جا سکے۔

اجلاس میں دانش اسکولوں کے لیے درکار افرادی قوت کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی، تاکہ ضروریات کے مطابق مناسب اور مؤثر انتظامی و تدریسی عملہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں