وزیر اعلٰی کے پی کو صوبے کے عوام سے زیادہ عمران خان کی رہائی کی فکر ہے:ترجمان سندھ حکومت

خیبرپختونخوا بدترین حکمرانی، بے امنی سے دوچار،  وزیراعلٰی، بانی پی ٹی کی رہائی کے مہم پر ہیں:گنہور خان اسران

افسوسناک بات ہے کہ وزیر اعلٰی کے پی کو صوبے کے عوام سے زیادہ عمران خان کی رہائی کی فکر ہے، ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیاست سے فرصت ملے تو کبھی خیبرپختونخوا کے عام شہری کا حال بھی پوچھ لے، کے پی میں دہشتگردی سے عوام پریشان ہیں، وزیراعلیٰ صوبہ چلانے کے بجائے جلسوں اور مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ کے سرکاری عہدے کو عوامی مسائل کے حل کے بجائے عمران خان کی سیاسی مہم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

گنہور خان اسران نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی طرزِ سیاست صوبے کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، کے پی کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ ان کے بچوں کا مستقبل، امن، روزگار، صحت اور تعلیم کب وزیراعلیٰ کی ترجیح بنیں گے؟ کیا وزیراعلیٰ کا منصب صرف عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج اور مارچ کی قیادت کرنے کے لیے ہے؟۔ عوام نے وزیر اعلٰی کے پی کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، سیاسی مارچ کا کنٹریکٹ نہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو یاسی تماشے نہیں بلکہ امن، روزگار، تعلیم، صحت اور ترقی کے متقاضی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں