گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کی یونین کونسل مراد میمن کے علاقائی معززین سے ملاقات

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کی یونین کونسل مراد میمن کے علاقائی معززین سے ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری کے ہمراہ یونین کونسل مراد میمن کے علاقائی معززین سے ملاقات کی، جہاں متوقع مون سون بارشوں سے قبل صفائی ستھرائی،   نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

علاقائی معززین رئیس سلیمان میمن، پی ایس85 کے وائس پریزیڈنٹ ابوبکر میمن اور اے ڈی سی ٹو بشیر میمن سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں بارشوں کے دوران ممکنہ مسائل، نکاسی آب، کچرے کی بروقت منتقلی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس  پریزیڈنٹ ابوبکر میمن نے اہلِ علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کو مختلف مقامات پر درپیش مسائل اور ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔ میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے تمام تجاویز کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔اجلاس کے بعد میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری صفائی ستھرائی،اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سینیٹیشن عملے کو ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل تمام سیوریج لائن  مین ہول اور نشیبی علاقوں کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ بارش کے دوران پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خاص ہدایات کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تمام متعلقہ افسران اور عملہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر انچارج سینٹیشن شانی پرویز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں