معرکہ حق کی فتح کو ایک برس مکمل،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ریلی کا انعقاد

معرکہ حق کی فتح کو ایک برس مکمل،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ریلی کا انعقاد

شرکا نے معرکہ حق کی کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا

ریلی کا مقصد حب الوطنی اور معرکہ حق کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ریلی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی و دیگر کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار باب ہے، پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قربانیاں اور جذبۂ حب الوطنی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہیں۔معرکہ حق ہمیں اتحاد، حوصلے اور ثابت قدمی کا عملی درس دیتا ہے۔

شرکا نے ریلی کے شرکا کا پاک افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بینر تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔شرکا کا ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لئے بھرپور عزم کا اعادہ

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں افواج پاکستان اور اس کی قیادت پر فخر ہے،۔پاک افواج کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی۔ ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گارہی ہے۔آج پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں