کراچی: چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی محمد حسین کھوسو کی زیر صدارت جعفر ایکسپریس سانحہ کے شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی ٹاون آفس سے چینوٹ ہسپتال تک نکالی گئی
چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق یر غمال بنائے گئے سینکڑوں افراد میں عام شہری پاک فوج کے جوان اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گرد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ اللہ تعالی شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے
چئیرمین کورنگی ٹاون محمدنعیم شیخ نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پھر یہ کہ ہمسایہ برادر اور مسلم ملک کے سیستان بلوچستان صوبے میں بی ایل اے کے ٹریننگ کیمپ موجود ہیں جہاں سے پاکستانی سرزمین کو دہشت گردنشانہ بناتے ہیں۔ ان کے فی الفور خاتمے کے لیے بھی حکومت پاکستان مطالبہ کرےماضی میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئر ز بھی بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
محمدنعیم شیخ نے کہا کہ دہشت گردوں کا دن دیہاڑے چلتی ٹرین کو اغوا کر کے یوں مسافروں کو یر غمال بنا لینا حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کو بگاڑنے کے لیے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور مقتدر حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف پالیسی کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لینا ہو گا کیونکہ موجودہ پالیسی سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو پا رہے۔ لہذا تمام سٹیک ہولڈر سر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کے امن و امان کو بحال کرنے کے لیے ایک نیالائحہ عمل بنائیں ۔
