وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت میں دینے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی، 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا ریکارڈ پیکج دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ،اورکوٹ ادو میں دیہاتی خواتین کومفت گائے اور بھینسیں ملیں گی
مریم نواز نے مزید اعلان کیا کہ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمرز 27 ہزار روپے فی جانوربلاسودقرض لےسکیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2 لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے۔لائیواسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے۔
