کراچی:ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام جشن عیدامیلاد النبیﷺ کے حوالہ سے پر نور محفل میلاد کا انعقادکا اہتمام کیا گیا
ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی نے میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کی ہدایت پر مہمان گرامی کا شاندار استقبال کیا تقریب میں چیئرمین یونین کونسل نمبر 4و پالیمانی لیڈرKMC اسد امان اللہ چیئرمین یونین کونسل نمبر 6 ڈپٹی پارلیمانی لیڈرKMC صلاح الدین اراکین کونسل بلدیاتی نمائندوں ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی، اختر حرمین، اساتذہ کرام اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ اور دیگر مہمان گرامی بھی موجودتھے
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں شریک بچوں نے جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے سرکار دو جہاں ﷺ کی شان میں خوبصورت گلہائے عقیدت پیش کئے تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی نے مہمان گرامی میں پھولوں کے گلدستہ پیش کیا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا.
