وزیراعظم کی سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم کی سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے حوثی ملیشیا کے حملوں پر سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے بار بار ہونے والے حملوں میں شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعظم نے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے پر سعودی مسلح افواج اور اتحادی اتحاد کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کے تحفظ اور مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں