محمدارشد مرحوم ہمارے دلوں میں زندہ ہیں:محمد حنیف خان

کراچی: شعبہء نشر و اشاعت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن،  شاہ فیصل کے  ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد حنیف خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن محمد آصف نے اپنے عملے کے ساتھ ارشد مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

انکے ہمراہ کمپیوٹر ڈیزائنر نیوز میکر محمد تنویر، سینئر فوٹوگرافر کاشف خان اور رپورٹر محمد زبیر بھی موجود تھے،  اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد حنیف خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ محمد ارشد مرحوم کی خدمات قابل فخر ہے اور خاص کر کھیلوں کی سرگرمیاں آگے بڑھانے میں انہوں نے ایک کلیدی کردار ادا کیا،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن محمد آصف نے کہا کہ محمد ارشد مرحوم ایک صاف گو اور سادہ طبعیت کے مالک تھے انکی خدمات باقابل فراموش ہیں اللہ پاک انکے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں