کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ سولر سسٹم کی تنصیب واٹر سپلائی اسکیم رمضان جوکھیو گوٹھ یوسی گڈاپ کا افتتاح کیا،
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ جب اِرادے مضبوط ہوتو مشکل راستوں پر اللہ پاک کی مدد سے منزل آسان ہو جاتی ہے، اسہی سوچ کو لے کر ہم مسلسل کامیابی کی طرف گامزن ہیں،گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، معدود وسائل ہونے کے باوجود ہم نے ترقیاتی منصوبوں میں کمی نہیں آنے دی،ترقیاتی کاموں میں پانی کی اسکیموں پر ترجیح بنیادوں میں کام کیا رہا ہے،سارا سارا دن لوڈ شیڈنگ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی اسکیمز بند رہتی ہیں اور علاقے والے پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترستے رہتے تھے، علاقے کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے،اس واٹر سپلائی اسکیم پر سولر سسٹم تنصیب کیا گیا،
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ اب انشاء اللہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو پانی کی تکلیف نہیں ہوگی، اس کے علاؤہ دیگر واٹر سپلائی اسکیمز بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، واٹر سپلائی اسکیمز کے ساتھ دیگر مسائل پر بھی کام جاری ہے،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اراکین کونسل اور علاقائی معزز ین کی مشاورت سے کام جاری ہے گڈاپ ٹاؤن کے افسران خاص طور پر سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم ا ینڈای) نور علی جمالی اور(AEE) وسیم آرائیں دن رات گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کر نے میں پیش پیش ہیں، اس موقع پر، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، کونسل ممبر دانش برفت، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، چیئر مین پی ایس لعل جان نبی ودیگر بھی موجود ہیں.
