بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں سی ٹی ڈی کے  2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران محکمے کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر پرعزم ہیں۔ان اداروں کا مقصد صوبے سے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہے، جس کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیوں کے عزم پر قائم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں