چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی زیرِ اہتمام پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ورژن 2.0 کی شاندار سرٹیفیکیشن تقریب،طلبہ میں اسناد تقسیم

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی زیرِ اہتمام پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ورژن 2.0 کی شاندار سرٹیفیکیشن تقریب،طلبہ میں اسناد تقسیم

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ کے زیرِ اہتمام پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (PYSDP) ورژن 2.0 کی سرٹیفیکیشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے مہمانانِ گرامی میں جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن رؤف احمد ناگوری، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی محمد علی راشد، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کورنگی کی ضلعی صدر روہینہ ابرار، فوکل پرسن آئی ٹی عظمیٰ کامران، کے ایم سی كونسلر صنوبر، اراکین کونسل، بلدیاتی افسران و ملازمین سمیت PYSDP کے طلبہ و طالبات ان کے والدین اور لانڈھی كورنگی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

بعد ازاں طلبہ و طالبات نے مزاحیہ ٹیبلوز پیش کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو لیپ ٹاپ اور کروم بک دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر رؤف ناگوری کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ضرور ہے مگر یہ بچے کسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے یہ لانڈھی اور کورنگی کے بچے ہیں الحمدللہ اس وقت 12 ہزار بچے رجسٹرڈ ہیں پروگرام میں اور یہ ہماری کوشش ہے کہ اس پارٹی کے پروگرام سے پورے شہر کے بچوں کا مستقبل سنواریں، اس پورے شہر کے بچوں کا یہ حق ہے انشاءاللہ ہم انہیں دیں گے۔

سید نجمی عالم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو روشن مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ ایسے پروگرام نوجوانوں کو خوداعتمادی کے ساتھ عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

محمد علی راشد نے چیئرمین کی کاوشوں کو سراہاتے ہوۓ کہا کہ یہ سب آپ کی محنتوں اور کاوشوں سے ممکن ہوا کے اتنے سارے بچے آئی ٹی کی تعلیم فری میں حاصل کر سکے۔

آخر میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد کورنگی کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی، ڈیجیٹل تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ آج کے دور میں صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ عملی ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت بھی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر انہیں روزگار، فری لانسنگ اور کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

محمد نعیم شیخ نے تربیت مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سرٹیفکیٹس کا حصول ان کی محنت اور سیکھنے کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور تربیت کا سلسلہ جاری رکھیں، جدید مہارتیں حاصل کریں اور اپنے علم کو عملی زندگی میں استعمال کرکے اپنے خاندان اور معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

تقریب کے اختتام پر نوجوانوں کی تعلیم، فنی تربیت اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف کی علامت قرار دی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں