نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے فلسطین کی غیور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی میں موجود اسکولوں کے تحت فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نےاظہار یکجہتی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

ریلی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ آج نہیں تو کل اسرائیل کو یہ بات ماننا پڑے گی کہ حماس ایک نظریے کا نام ہے ایک فکر کا نام ہے اور یہ بات خود اسرائیلی فوجی کہتا ہے کہ حماس ڈٹے ہوئے ہیں اور آزادی سے کم کوئی سودا قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام آزادی کے لئے اپنی شہادتیں دے رہے ہیں اور آزادی تک قربان ہوتے رہیں گے،فلسطینی عوام کی رگوں میں بہنے والا خون آج پوری اُمت مسلمہ اور حکمرانوں کو پکار رہا ہے،پاکستانی عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کی آزادی کی جدوجہد کے لئے دعا گو ہے۔نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے فلسطین کی غیور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا انعقادکیا گیا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی۔۔ اظہار یکجہتی ریلی میں ٹاؤن کے افسران و ملازمین،اساتذہ و طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اہل فلسطین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،اسلامی ممالک کے سربراہان کی فلسطین پر ظلم کے خلاف خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے 57  اسلامی ممالک کے سربراہان سے فلسطین کی عوام کے لئے ایک لفظ نہیں نکلتا،کیونکہ ان کی مفاد پرستی خطرے میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ظلم و جبر کو ایک سال ہو گیا ہے،فلسطین کا بچہ بچہ استقامت کے ساتھ اسرائیل کے ظلم و بربریت کا سامنا کررہاہے اس ایک سال میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،ہزاروں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوچکی ہیں اس کے باوجود فلسطینی عوام ظلم کے خلاف کھڑی ہے اور ان کی شجاعت بڑھتی جارہی ہے۔اسرائیل کے بے ضمیر اور یہودی نسل پرست ریاست کے سربراہ کے حکم پریہودی اور اس کی حامی فوج مظلوم فلسطینی عوام کی خیمہ بستیوں اور ہسپتالوں پر بھی میزائل داغ رہے ہیں یہ ظلم کی انتہا ہے عالمی امن کے ضامن ادارے خاموش ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں